Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پارلیمان کے تقدس کو قائم رکھنے کیلئے ضروری ہے ملکی و عوامی مفاد میں قانون سازی ہو، وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا ارکانِ پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب
شائع 14 ستمبر 2024 11:30pm

وزیرِ اعظم نے کہا کہ پارلیمان ملک کا سپریم ادارہ ہے پارلیمان کے تقدس کو قائم رکھنے کیلئے ضروری ہے ملکی و عوامی مفاد میں قانون سازی ہو قومی نوعیت کے معاملات کو صرف پارلیمان کے ذریعے ہی حل ہونا چاہئیے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ارکانِ پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے سب کو ایک مرتبہ پھر سے اکٹھا ہونا ہے سیاست ہوتی رہے گی، ملک کو بچانے کیلئے پالیسیوں کا تسلسل انتہائی ضروری ہے۔

ملک کو ڈیفالٹ کے خطرے سے نکال کر استحکام کی جانب لائے ، معاشی استحکام کے تسلسل اور ترقی کے راستے پر گامزن کرنے کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے ملک دشمن عناصر پوری کوشش کرتے رہے کہ ملک ڈیفالٹ ہو اور انکے ناپاک عزائم کامیاب ہوں آئندہ تین برس تک پاکستان میں ایک نااہل حکومت نے ملک کو ڈیفالت کے دہانے پر پہنچا دیا تھا لیکن آج اللہ کے فضل سے ملکی معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔

عشائیے میں وفاقی وزراء، پاکستان مسلم لیگ ن، متحدہ قومی موومنٹ، بلوچستان عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے ارکان پارلیمنٹ شریک تھے۔

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

PM SHAHBAZ SHARIF