Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

لوشن لگانے والے بچوں میں زہریلے مادوں کی بھاری مقدار کا انکشاف

خطرناک کیمیکلز سے جسم کے مختلف نظام کمزور پڑتے چلے جاتے ہیں، نئی تحقیق
شائع 14 ستمبر 2024 11:16pm

لوگ جسم کی دیکھ بھال کے لیے طرح طرح کے لوشن اور کریم استعمال کرتے ہیں۔ کیمیکلز کی مدد سے بنائی جانے والی کریمیں اور لوشن کبھی کبھی شدید نقصان کا باعث بھی بنتے ہیں۔

ماہرین نے بتایا ہے کہ باقاعدگی سے لوشن لگانے والے بچوں میں زہریلے مادے سرایت کر جاتے ہیں۔ ان زہریلے مادوں کے باعث جسم میں بہت سی پیچیدگیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔ ان زہریلے مادوں کی سطح بلند ہونے سے جسم میں ہارموز کا توازن بگڑتا جاتا ہے۔

سن اسکرین، لوشن، صابن اور بالوں کی نگہداشت کی پروڈکٹس کے متواتر استعمال سے جسم کو شدید نقصان پہنچتا رہتا ہے اور یوں ایسا بگاڑ پیدا ہوتا ہے جس پر قابو پانا آسان نہیں ہوتا۔

سن اسکرین، لوشن، کریم، صابن اور ہیئر کیئر پروڈکٹس استعمال کرنے والے چار سے آٹھ سال تک کے بچوں اور بچیوں کے پیشاب کے 600 نمونوں کے تجزیے سے معلوم ہوا کہ اُن کے ان کے جسم میں پیتھیلیٹس کا تناسب بہت زیادہ ہے۔

پیتھیلیٹس وہ مادہ ہے جو ہارموز کا توازن بگاڑ دیتا ہے اور تولیدی صلاحیت، قوتِ مدافعت کے نظام اور خوراک کو توانائی میں تبدیل کرنے والے نظام سے متعلق ہے۔ تواتر سے لوشن، کریم وغیرہ کے استعمال سے جسم میں پیتھیلٹس بڑھتے جاتے ہیں اور ہر نظام کمزور پڑتا چلا جاتا ہے۔

برطانوی اخبار دی گارجین کی ایک رپورٹ کے مطابق جارج میسن یونیورسٹی کے محقق مائیکل بلوم کہتے ہیں کہ اس حوالے سے تازہ ترین تحقیق انتہائی پریشان کن ہے کیونکہ دنیا بھر میں بڑوں کے ساتھ ساتھ اب بچے بھی خطرناک کیمیکلز کی حامل بیوٹی کیئر پروڈکٹس استعمال کر رہے ہیں۔

harmones

CREAMS

LOTIONS

SUN SCREENS

SOAPS

IMBALANCE