ہالینڈ نے بھی تارکینِ وطن کی تعداد گھٹانے کے لیے پالیسی بدل لی
ہالینڈ نے بھی تارکینِ وطن کی تعداد گھٹانے کے لیے پالیسی بدل لی سخت تر قوانین کا نفاذ، سیاسی پناہ کی درخواستیں دینے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائے گی
دی نیدر لینڈز (ہالینڈ) کی حکومت نے تارکینِ وطن کی بڑھتی ہوئی تعداد پر قابو پانے کے لیے پالیسی تبدیل کرلی ہے۔ سخت تر قوانین نافذ کیے جارہے ہیں تاکہ لوگ بڑی تعداد میں ہالینڈ کا رخ نہ کریں۔
ہالینڈ کے وزیرِاعظم گیئرٹ وِلڈرز نے بتایا ہے کہ سیاسی پناہ کی درخواستیں دینے والوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے جو انتہائی خطرناک صورتِ حال اختیار کرتا ہوا مسئلہ ہے۔ دنیا بھر سے لوگ ہالیںڈ پہنچ کر سیاسی پناہ حاصل کرنے کے متمنی ہیں۔
نئی امیگریشن پالیسی کے تحت سیاسی پناہ کی درخواستوں کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ گیئرٹ وِلڈرز کا کہنا ہے کہ تارکینِ وطن کی بڑھتی ہوئی تعداد ہالینڈ کے معاشرے پر خطرناک اثرات مرتب کر رہی ہے۔ لازم ہے کہ اب امیگریشن کے معاملے میں غیر لچک دار پالیسی اپنائی جائے۔
گیئرٹ وِلڈرز اسلام مخالف پی وی وی پارٹی کے سربراہ ہیں اور تارکینِ وطن کے حوالے ملک گیر بحران کے اعلان کے حق میں ہیں تاکہ فوری اقدامات کے تحت ملک کو تارکینِ وطن کی بڑھتی ہوئی تعداد سے محفوظ رکھا جاسکے۔
۔۔۔۔۔۔
Comments are closed on this story.