اہرامِ مصر کے اوپر سے گزرتے سیٹلائٹس بند کیوں ہوجاتے ہیں، گتھی سلجھ گئی
چین کے سائنس دانوں نے مصر کے علاقے جیزہ میں موجود مشہور زمانہ ”اہرامِ مصر“ کے اوپر سے گزرتے وقت سیٹلائٹس کے بند ہونے کی گتھی سلجھا لی ہے۔
چینی سائنس دانوں نے اہرامِ مصر کے اوپر پلازما کے بلبلوں کا پتہ لگایا ہے جو مصنوعی سیاروں (سیٹلائٹس) اور جی پی ایس ڈیوائسز کے درمیان رابطہ منقع کرنے کا سبب بنتے ہیں۔
قدیم مصر کے باشندے کینسر کا علاج بھی جانتے تھے؟
چینی میڈیا کے مطابق سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ زمینی کرہِ ہوا کی ایک سطح میں گیس کی بڑی مقدار جمع ہو رہی ہے جس کے سبب سیٹلائٹس اور ان کے ساتھ منسلک آلات کے بیچ رابطہ منقطع ہو جاتا ہے۔
اس حوالے سے مصر میں قومی فلکیاتی اور جغرافیائی تحقیقاتی ادارے میں شمسی اور فضائی تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر محمد صمیدہ الشاہد نے واضح کیا ہے کہ یہ مظہر زمین کی سطح پر کسی جگہ بھی سامنے آسکتا ہے۔ اس کی وجہ شمسی طوفانوں کے نتیجے میں چارج شدہ ذرات کا کرہ ہوا کی آئیونوسفیئر سطح میں داخل ہونا ہے۔
اہرام مصر کے متعلق 6 حیران کن حقائق
ڈاکٹر الشاہد نے عرب میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ صورت حال بلبلوں کی شکل میں جنم لیتی ہے۔ یہ نیوی گییشن اور سیٹلائٹس کے حوالے سے محدود خلل پیدا کرنے میں نمایاں طور پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔
خوبصورت سمجھی جانے والی فرعون کی ملکہ کا خوفناک مقبرہ
یاد رہے کہ مصر میں سو سے زیادہ قدیم اہرام پائے جاتے ہیں جن میں سب سے زیادہ مشہور اور سب سے بڑے الجیزہ صوبے میں ہیں۔ یہ دار الحکومت قاہرہ سے 15 کلو میٹر دور دریائے نیل کے مغربی کنارے پر واقع ہیں۔
Comments are closed on this story.