Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بانی پی ٹی آئی کے خلاف 8، 9 وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں، حنیف عباسی

حنیف عباسی کے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال پر پی ٹی آئی اراکین کا شور شرابہ
شائع 14 ستمبر 2024 07:31pm
Hanif Abbasi aggressive speech - Aaj News

حنیف عباسی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری پر شدید تبقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا ایم این ایز ٹوئلٹ سے گرفتار ہوتے ہیں، پی ٹی آئی کے گرفتار اراکین نے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف آٹھ نو وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں، یہ گواہ بتائیں گے کہ بانی کے ساتھ کن کن افسران نے مل کر سازش کی۔

قومی اسمبلی اجلاس میں حنیف عباسی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اراکین کو افغانستان اور بھارت سے پیار ہے، اراکین کے اسرائیل کے ویزے لگوا کر وہاں بھیجیں۔

حنیف عباسی کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی اراکین نے شور شرابہ کیا جس پر ڈپٹی اسپیکر نے ماحول خوشگوار رکھنے کا مطالبہ کیا۔

اعلیٰ عدلیہ سے متعلق آئینی ترمیم: حکومت نے قانون سازی کو خفیہ رکھ کر متنازع بنا دیا، شبلی فراز

عمران خان کے بیان کے بعد خواجہ آصف نے پارلیمانی کمیٹی توڑنے کا مطالبہ کردیا

پی ٹی آئی اراکین نے حنیف عباسی کی تقریر کے دوران نعرے بازی بھی کی جس پر لیگی رہنما نے کہا کہ اگر اراکین ایوان کی کاروائی نہیں چلانا چاہتے تو بتا دیں ۔

National Assembly

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)