Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

ایف آئی اے اسلام آباد کی کارروائی: عمرے ویزے کی آڑ میں اٹلی جانے کی منظم کوشش ناکام

ملزمان نے سعودی عرب سے لیبیا اور اٹلی جانے کی کوشش کرنا تھی۔
شائع 14 ستمبر 2024 06:28pm

ایف آئی اے امیگریشن کی اسلام آباد ائرپورٹ پر بڑی کاروائی سامنے آگئی عمرے ویزے کی آڑ میں اٹلی جانے کی منظم کوشش ناکام بنا دی۔

عمرے ویزے کی آڑ میں 13 مسافروں کی لیبیا اوراٹلی اسمگلنگ کی کوشش کی جا رہی تھی جس پر سہولتکار کو 13 مسافروں کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا۔

ملزمان فلائٹ نمبر ER807 کے ذریعےعمرےویزےپرسعودی عرب جارہے تھے امیگریشن حکام نے شک کی بنیاد پر ملزمان سے پوچھ گچھ کی گئی دوران تفتیش ملزمان کی موبائل فون سے ایجنٹوں سے رابطے کے ثبوت برآمد کر لئے گئے۔

گرفتار ملزمان میں احتشام، عادل، شہریار، علی حمزہ، مراد، سلیمان جبکہ ملزمان میں حیات اللہ، بلال، سخاوت، وسیم عباس، شہزاد، عامر سہیل، واقف خان شامل ملزمان کا تعلق پشاور، اٹک اور سیالکوٹ سے ہے۔

حکام کے مطابق ملزمان سمیر قیوم نامی مرکزی ایجنٹ سے رابطے میں تھے مذکورہ ایجنٹ لیبیا میں رہائش پزیر ہے۔ ملزمان نے مختلف ایجنٹوں کو غیر قانونی طریقے سے لیبیا سے اٹلی جانے کے لئے بھاری رقوم بھی ادا کی تھیں۔

ملزمان کو ایجنٹوں کی نشاندہی اور مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام اباد منتقل کر دیا گیا۔

FIA

اسلام آباد

Illegal immigrants