Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ساؤتھ ایشین جونیئر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: پاکستان کوئی بھی میڈل نہ جیت سکا

جونیئر ایتھلیٹکس ٹیم کیساتھ کوالیفائیڈ کوچ نہ بھیجے جانے کا انکشاف سامنے آگیا
شائع 14 ستمبر 2024 05:52pm

ساؤتھ ایشین جونیئر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی، ایونٹ میں شریک 12 ایتھلیٹس 90 میڈلز میں سے ایک میڈل بھی نہ جیت سکے، جونیئر ایتھلیٹکس ٹیم کیساتھ کوالیفائیڈ کوچ نہ بھیجے جانے کا انکشاف بھی ہوا ہے ۔

بھارتی شہر چنائی میں منعقدہ ساف جونیئر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میزبان بھارت نے 48 میڈلز کیساتھ جیتی ، سری لنکا 35، بنگلہ دیش 3، مالدیپ 2، نیپال نے 1 میڈل جیتا جبکہ پاکستانی ایتھلیٹس ایک بھی میڈل جیتنے میں ناکام رہے ۔

ذرائع کے مطابق دورہ بھارت کے لئے کوچز کی بجاے من پسند شخصیات کو مبینہ طور پر نوازا گیا ٹیم کیساتھ دورہ بھارت کے لئے اقبال اختر، مس عابدہ، سیف آفریدی، راناتنویر کو ٹیم آفیشلز بھجوایا گیا جو ایونٹ کی بجاے سیر سپاٹوں میں مصروف رہے جبکہ اسلام آباد میں تربیتی کیمپ میں اصغر گل، رفیق احمد، سیمی زیدی کوچنگ کرتی رہی ۔

پاکستان سپورٹس بورڈ نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کو دو سالوں میں 93ملین کے فنڈزدیئے ۔ پاکستان سپورٹس بورڈنے ٹیم اور آفیشلز کی سلیکشن پر بھی سوال نہیں اٹھائے۔

Asian Champion