Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا چین کا سرکاری دورہ

جنرل ساحر شمشاد مرزا کا بیجنگ ژیانگ شان فورم میں علاقائی امن و استحکام کے لئے پاکستان کے کردار پر اظہار خیال
شائع 14 ستمبر 2024 05:19pm

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چین کا سرکاری دورہ کیا سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ھئی وی ڈونگ اور چیف آف جنرل لی ژھن لئی سے بھی ملاقات کی ۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ملٹری کمیشن اور 11 ویں بیجنگ ژیانگ شان فورم میں علاقائی امن و استحکام کے لئے پاکستان کے کردار پر اظہار خیال کیا، ملاقاتوں کے دوران دونوں اطراف سے متعدد شعبوں میں پاکستان اور چین کے گہرے اور تاریخی تعلقات کو سراہا گیا۔

ترجمان کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری اور دفاعی تعاون میں پیش رفت کا اعتراف کیا گیا جبکہ چینی قیادت نے پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری پر حمایت کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ بھی کیا۔

sahir shamshad mirza