Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی: پولیس اہلکار پراسمگلنگ کا جرم ثابت، 14 سال قید کی سزا ، 4 لاکھ روپے جرمانہ

ملزم پولیس اہلکار ہے تو اس حکمنامہ کی کاپی آئی جی سندھ کوبھی ارسال کی جائےگی،عدالت
شائع 14 ستمبر 2024 04:24pm

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نےپولیس اہلکار پر منشیات کی اسمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پرعدالت نے تھانہ گلشن معمار کے اے ایس آئی محمد عمران کو 14 سال قید کی سزا سنادی، عدالت نے ملزم پرچارلاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردی۔

ملزم کوگزشتہ سال مارچ میں فقیرا گوٹھ سے مشکوک حرکات پر گرفتار کیا گیا اور تھانہ سائٹ سپر ہائی وے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کے بعد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ملیر نے جرم ثابت ہونے پر اے ایس آئی محمد عمران کو14سال قیدکی سزاسنادی۔ ملزم پر 4 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا جرمانے کی عدم ادائیگی پرملزم کو 5 ماہ قید کاٹنا ہوگی۔

عدالت کے مطابق ملزم پولیس اہلکار ہے تو اس حکمنامہ کی کاپی آئی جی سندھ کوبھی ارسال کی جائے گی۔

پولیس افسران کا منشیات کی روک تھام کی بجائے اس میں ملوث ہونا تشویشناک ہے ملزم نے دوران ٹرائل صحت جرم سے انکار کیا۔

اِستغاثہ کے مطابق ملزم سے 1 کلو گرام سے زائد چرس برآمد ہوئی، منشیات کے کیسز میں معمولی تضادات ملزم کو فائدہ نہیں دے سکتے۔

karachi

Karachi Police

district and session court