Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرکٹر سرفراز احمد کے برادرِ نسبتی تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل

سیر حیدر علی شاہ سابق مقامی کرکٹر سید آفتاب علی شاہ کے صاحبزادے ہیں
شائع 14 ستمبر 2024 03:53pm

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے برادر نسبتی(سالے) سید حیدر علی شاہ تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اطلاعات کے مطابق وہ رات کو سونے کے بعد صبح نیند سے بیدار نہیں ہو پائے ۔

انہیں تشویشناک حالت میں جرمنی کے اسپتال میں لے جایا گیا ۔ جہاں وہ گذشتہ چھ روز سے وینٹیلیٹر پر ہیں۔

سیر حیدر علی شاہ سابق مقامی کرکٹر سید آفتاب علی شاہ کے صاحبزادے ہیں۔

اہل خانہ نے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی درخواست کی ہے۔

Celebrities

sports

lifestyle