Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سولر پینل کے وہ خرچے جو ماہانہ بجٹ میں شامل نہیں ہوتے

مینٹینینس کا خیال رکھیں تو سولر لمبے عرصے تک ساتھ دے گا
شائع 14 ستمبر 2024 03:54pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

سولر پینل کا استعمال پاکستان کے اکثر شہروں میں کیا جانے لگا ہے۔ بجلی کے ستائے شہریوں کی بڑی تعداد سولر پینل پر منتقل ہورہی ہے، جس سے ان کے بجلی کے بلوں میں نمایاں حد تک کمی آئی ہے۔

ہر چیز کی طرح سولر پینل کو بھی طویل عرصہ چلانے کے لیے اس کی مناسب دیکھ بھال (Maintenance) کی ضرورت درپیش ہوتی ہے۔

پاکستان میں تیزی سے بدلتے موسم کے سبب سولر پینل شدید متاثر ہوتے ہیں، جس کے باعث ان کی ٹھیک طرح سے دیکھ بھال یا صفائی نہیں ہوتی اور مینٹینینس میں زیادہ لاگت آتی ہے۔

یہاں ہم سولر پینل چلانے والے صارفین کے لیے اہم معلومات لائے ہیں جو مستقبل میں ان کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہیں۔

روزانہ صفائی

دھول یا آلودہ علاقوں میں رہنے والی شہری اپنے سولر پینلز کو ہر 6 ماہ بعد صاف کریں۔ سولر پینل کی صفائی میں کم و بیش ایک ہزار سے 3 ہزار تک خرچہ آسکتا ہے۔

سولر پینل کا ہفتہ وار معائنہ

اپنے سولر پینلز اور اس کے کنورٹر کو باقاعدگی سے چیک کرنے کی عادت بنائیں تاکہ مؤثر طریقے سے کام کرتے رہیں۔ سالانہ طور پر سولر پینل کے معائنے اور سروس کا خرچہ دو ہزار سے پانچ ہزار ہوسکتا ہے۔

سولر کے انورٹر کی تبدیلی

سولر انورٹر (Solar Inverter) عام طور پر 5 سے 10 سال تک چلتے ہیں۔ سائز اور معیار کے لحاظ سے ان کو تبدیل کرنے کی لاگت 30 ہزار سے 70 ہزار تک کے درمیان آسکتی ہے۔

بیٹری تبدیل

سولر پینل کی بیٹری کو خاص حفاظت کی ضرورت ہوتی ہے۔ تین سے پانچ سال بعد بیٹری تبدیل کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے، جس کی قیمت 20 ہزار سے 60 ہزار کے درمیان ہوسکتی ہے۔

TECHNOLOGY

solar panel

battery

Maintenance

solar inverter