Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

فافن نے رحیم یار خان کے ضمنی انتخاب کو ’بڑے پیمانے پر شفاف‘ قرار دے دیا

راحیم یار خان میں پیپلز پارٹی کے ووٹ بینک میں اضافہ ریکارڈ
شائع 14 ستمبر 2024 03:05pm

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے رحیم یار خان کے ضمنی انتخاب کو ’بڑے پیمانے پر شفاف‘ قرار دے دیا ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 171 میں 13 ستمبر کو منعقدہ ضمنی انتخاب کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مخدوم طاہر رشید الدین نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حسان مصطفیٰ کو شکست دی تھی۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے مخدوم طاہر رشید الدین ایک لاکھ سولہ ہزار چار سو انتیس ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے، جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے حسان مصطفیٰ اٹھاون ہزار دو سو اکیاون ووٹ لے سکے۔

فافن کی رپورٹ کے مطابق رحیم یار خان کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے ووٹوں میں 40 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔

’حکومت اور اپوزیشن کو الگ الگ سیٹیں دی جائیں‘ شبلی فراز کا چئیرمین سینٹ کو خط

فافن نے پیپلز پارٹی کے ووٹ شیئر میں بہتری کی اطلاع دی ہے جو کہ 3 فیصد سے بڑھ کر 40 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

فافن کی رپورٹ کے مطابق، رحیم یار خان کے حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد باون لاکھ چھ ہزار نو سو تہتر ہے، جن میں سے دو لاکھ اٹھاسی ہزار ایک سو تیرہ مرد اور دو لاکھ اڑتیس ہزار آٹھ سو ساٹھ خواتین ہیں۔

یہ حلقہ زیادہ تر تحصیل رحیم یار خان اور خانپور کے دیہی علاقوں پر مشتمل ہے، جن میں کوٹ سمابہ، میاںوالی قریشیاں، رکناں پور، سردار گڑھ، آباد پور، احسان پور، ظاہر پیر، فتح پور کمال، چچران شریف، نواں کوٹ، ججہ عباسیان اور کوٹلہ پٹھان شامل ہیں۔

حکومتی ارکان کا فلک ناز چترالی کو ایوان سے نہ نکالے جانے پر سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ

خیال رہے کہ این اے 171 کی یہ نشست چند ہفتے قبل پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ رکن قومی اسمبلی رئیس ممتاز مصطفیٰ کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

rahim yar khan

Fafen

By poll NA 171 RYK