Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو شکست

بھارت کے دونوں گول ہرمن پریت سنگھ نے کیے، رپورٹ
شائع 14 ستمبر 2024 02:39pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے ٹورنامنٹ میں بھارت نے پاکستان کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا۔

انڈیا کی جانب سے گروپ اسٹیج کے آخری میچ میں پاکستان کو 1-2 سے ہرا دیا گیا، بھارت کے دونوں گول ہرمن پریت سنگھ نے کیے۔

پاکستان کی جانب سے کھلاڑی ندیم احمد نے ایک گول کیا تھا۔

میچ کے دوران پاکستان کے کھلاڑی ابوبکر محمود گھٹنے کی انجری کی وجہ سے گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔

انڈیا 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور پاکستان 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

خیال رہے چین کے شہر ہولینبیور میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے ایونٹ میں پاکستانی ہاکی ٹیم کوئی میچ نہیں ہاری ہے، پاکستان ٹیم نے چار میچز میں سے 2 میچز ڈرا کیے جبکہ 2 میں کامیابی حاصل کی۔

ایشین ہاکی چیمپئن شپ میں سیمی فائنلز 17 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

Pakistan vs India

Pakistan Hockey Team

asian hockey champions trophy

Asian hockey champions trophy 2024