Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

رونے کے بعد سکون کیوں ملتا ہے؟ انسانی جذبات کی حیرت انگیز سائنس

رونے کے پیچھے دلچسپ سائنسی حقائق پوشیدہ ہیں
شائع 14 ستمبر 2024 01:29pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

رونا ایک فطری عمل ہے اور انسان کے آنسو مختلف اور مخصوص حالات میں نکلتے ہیں۔

مسکرانے اور رونے کا عمل نہ صرف ہمارے تجربات کا ایک حصہ ہے بلکہ اس کے پیچھے کئی دلچسپ سائنسی حقائق بھی پوشیدہ ہیں۔ یہ دونوں عمل ہمیں مختلف احساسات کا اظہار کرنے کی اجازت دیتے ہیں، اور ان کے مثبت جسمانی اثرات بھی ہوتے ہیں۔

تو یہ آرٹیکل ان لوگوں کے لیے اہم ہے جو بات بات پر رونے لگ جاتے ہیں مگر اپنے رونے کے فائدوں سے لاعلم ہیں۔

خواتین کے آنسوں مردانہ جارحیت کو کم کرتے ہیں، تحقیق میں اہم انکشاف

آنسو کی مختلف اقسام ہیں جن میں سے ایک جذباتی آنسو کہلاتے ہیں۔ آنکھوں کے ماہرین کے مطابق جذباتی آنسو دوسرے آنسوؤں سے مختلف ہوتے ہیں، ان میں پروٹین اور ہارمونز شامل ہوتے ہیں۔ رونے کے دوران جسم میں مختلف ہارمونز جاری ہوتے ہیں، جیسے آکسیٹوسن، جو آرام اور سکون فراہم کرتا ہے۔

رونے سے دل کی دھڑکن میں تبدیلی آتی ہے، جو بعض اوقات بلڈ پریشر کو کم کرتی ہے۔

رونے سے جسم سے زہریلے مواد خارج ہوتے ہیں، جو جسم کی صحت کے لیے فائدہ مند ہو سکتے ہیں۔

رونے کا ایک اور فائدہ یہ بھی ہے کہ آنسو ہماری آنکھ کو نمی فراہم کرتے ہیں جس سے بینائی بہتر ہوتی ہے، اس میں کئی طرح کے کیمیکل ہوتے ہیں جو آنکھ کی صفائی کرتے، بیکٹریا کو مارتے، نقصان دہ جلن کو ختم کرتے اور کئی طرح کے انفیکشن سے بچاتے ہیں۔

cry

cry health benefits