Aaj News

جمعرات, جنوری 02, 2025  
02 Rajab 1446  

عائشہ عمر اپنی بھارتی ہم شکل کو دیکھ کر حیران رہ گئیں

اپنی ہم شکل کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی
اپ ڈیٹ 14 ستمبر 2024 05:47pm

معروف مزاحیہ ڈرامے بُلبلے کے کردار خوبصورت سے شہرت حاصل اداکارہ عائشہ عمر اپنی ہم شکل کی ویڈیو دیکھ کر حیران ہوگئیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ و ماڈل عائشہ عمرکے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ہم شکل کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

آئمہ بیگ کی فیشن برانڈ کے مالک کیساتھ ڈیٹنگ کی خبریں زیر گردش

اداکارہ عائشہ عمر نے انسٹاگرام پر ایک گانے پر ڈانس کرتے ہوئے اپنا حیران کن رد عمل شیئر کیا۔ انہوں نے مداحوں سے یہ بھی پوچھا کہ کیا یہ لڑکی حقیقی ہے یا مصنوعی ذہانت کا کمال ہے۔ عائشہ عمر نے لکھا کہ کسی نے مجھے اس ریل پر ٹیگ کیا اور ایک منٹ کے لیے مجھے ایسا لگا کہ یہ میں ہوں۔ اوہ واہ۔ کیا یہ مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) سے تیار کردہ اے آئی ویڈیو ہے Al یا کوئی میری ڈپلیکیٹ ہے؟ یہ لوگ کون ہیں؟

دراصل ریل میں نظر آنے والی یہ لڑکی عائشہ عمر نہیں بلکہ ساکشی اگروال ہے جو ایک ہندوستانی انفلوئنسر اوررقص کی شوقین ہے۔ ساکشی کے انسٹاگرام پر2 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔

Celebrities

entertainment

lifestyle