Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اترپردیش کے غازی آباد میں ’عامر خان‘ کی دھلائی

بھارتی شہریوں نے دھاوا بول دیا
اپ ڈیٹ 14 ستمبر 2024 01:27pm
تصویر بشکریہ: انڈیا ٹوڈے
تصویر بشکریہ: انڈیا ٹوڈے

برے کام کا برا انجام ہوتا ہے، یہ کہاوت ہے پرانی مگر آج بھی مشہور ہے۔

بھارت کے شہری ’عامر خان‘ کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی واقعہ پیش آیا جب اس کے کام کی حقیقت سامنے آنے پر شہریوں نے اس پر دھاوا بول دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈیا کی ریاست اتر پردیش کے ضلع غازی آباد کے عامر خان نامی دوکاندار کی گھناؤنی حرکت پر شہریوں نے اسے سبق سکھایا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک سٹور کے مالک پر لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ اس نے فروخت کرنے والے جوس کے ڈبے میں پیشاب شامل کیا جس کے بعد اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی پولیس نے دوکاندار کو گرفتار کر لیا اور اس کے ساتھ کام کرنے والے ہیلپر کو بھی حراست میں لے لیا۔

ایک اعلیٰ پولیس افسر بھاسکر ورما نے اس واقعے سے متعلق کہا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ دکاندار نے ایسا کیوں کیا۔ دکاندار کو گرفتار کیا کیونکہ وہ یہ بتانے سے قاصر ہے کہ جوس میں پیشاب کس نے ملایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 13 ستمبر کے روز پولیس کو اطلاع ملی کہ انہیں ایک کین ملا جس میں تقریباً 1 لیٹر پیشاب موجود تھا۔ انہوں نے اسٹور کے مالک عامر خان کو گرفتار کیا جس پر مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Juice

shopkeeper

ghaziabad

UTTAR PRADESH MAN

urine