Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ میں کانگو کی مریضہ دم توڑگئی

پچاس سالہ مریضہ کا تعلق کلی کمالو سے تھا
شائع 14 ستمبر 2024 12:32pm

کوئٹہ: فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیزز کوئٹہ کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج کانگو کی مریضہ دم توڑ گئی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق پچاس سالہ مریضہ کا تعلق کوئٹہ کے علاقے کلی کمالو سے تھا۔ رواں سال کانگو وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد سات ہوگئی۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال ہسپتال میں کانگو وائرس کے تیس پازیٹو کیسز رپورٹ ہوئے۔

بلوچستان

Congo

congo virus