Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اپنی ہی بیوی کو دن میں 100-100 بار کالز کرنے والے کا ڈرامائی انجام

شوہر دن میں کئی بار کالز کرتا مگر ایک لفظ بھی نہ بولتا
شائع 14 ستمبر 2024 11:15am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

جاپان میں ایک انوکھے طرز کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص اپنی بیوی کو بے تہاشہ فون کالز کر کے تنگ کرتا تھا، آخر میں اپنے بیان سے صارفین کو حیران کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جاپان کے ہائیوگو پریفکیچر میں حال ہی میں پیش آیا جب 31 سالہ جاپانی خاتون اماگاسکی گمنام نمبر سے کال موصول ہونے پر تنگ آگئیں۔

رپورٹ کے مطابق اہلیہ کو فون کرنے والے شوہر گمنام نمبر سے اپنی اہلیہ کو 100 سے زیادہ مرتبہ فون کال کر کے تنگ کرتا تھا جس کے باعث خاتون پریشان آگئی تھیں۔

وہ شخص فون پر کوئی بات نہیں کرتا تھا اور خاموشی سے اپنی اہلیہ کیا ’ہیلو‘ سنتا رہتا۔

یہ سلسلہ کئی ہفتوں تک جاری رہا اور بدقسمتی سے خاتون یہ نمبر بلاک بھی نہیں کرسکتی تھی، زیادہ تر دنوں میں اسکے پاس درجنوں کالز آئیں لیکن کبھی کھبی فون کرنے والا ایک دن میں 100 سے زیادہ بار فون کی گھنٹی بجاتا تھا۔

ایک مرتبہ خاتون اپنے شوہر کے موبائل میں ویڈیو گیم کھیل رہی تھی اس دوران خاتون کو کوئی کال موصول نہیں تھی جس پر وہ شک میں مبتلا ہوئیں۔

پھر خاتون نے پولیس سے رجوع کیا تاکہ وہ ملزم کو گرفتار کرنے میں مدد کرسکیں۔

پولیس کی تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون کا شوہر ہی اس واقعے میں ملوث ہے جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا، پولیس کی تصدیق پر 31 سالہ اماگاسکی کو یقین نہ آیا۔

جب اس سے پوچھا گیا کہ اس نے اپنی بیوی کو ایک مہینے سے زیادہ عرصے تک عجیب فون کالز کے ذریعے کیوں ہراساں کیا، تو اس نے کہا کہ وہ اپنی بیوی سے محبت کرتا ہے، یہ فون کالز اس کی محبت کا ثبوت ہیں۔

Japan

Wife

Husband

phone calls

unknown number