Aaj News

پیر, دسمبر 30, 2024  
28 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیاز یا لہسن! کونسا تیل بالوں کے لیے زیادہ اچھا ہوتا ہے؟

دونوں کے تیل کے مختلف فوائد ہیں
شائع 14 ستمبر 2024 08:41am

لمبے گھنے اور چمکدار بال ہر لڑکی کی خواہش ہوتی ہے، جسے حاصل کرنے کے لیے وہ طرح طرح کے جتن کرتی ہے۔ مارکیٹ میں موجود ہیئر آئل کی ورائٹیز بالوں کی صحت مند افزائش کے لیے طرح طرح کی آفرز کرتی ہیں۔ لیکن یہ ورائٹیز درست تیل کے انتخاب کو اورمشکل بنا دیتی ہے۔ اور ہمیں یہ اندازہ نہیں ہو پاتا کہ کون سے اجزا والا تیل بالوں کے لیے مفید ہو سکتا ہے۔

آئیے دیکھتے ہیں کہ پیاز یا لہسن میں سے کون سا تیل بالوں کے لیے زیادہ اچھا ثابت ہوتا ہے۔

بالوں کی صحتمندانہ افزائش کے لیے پیاز اور لہسن دونوں کے تیل کے مختلف فوائد ہیں۔

پیاز کا تیل

سلفر کی موجودگی

پیاز میں سلفر ہوتا ہے جو کولیجن کی پیداوار میں مدد دیتا ہے، جس سے بالوں کی نشوونما میں بہتری آتی ہے۔

خون کی گردش

یہ بالوں کے follicles کو مضبوط بناتا ہے اور خون کی گردش کو بہتر کرتا ہے، جو بالوں کے گرنے کے مسائل کو کم کرتا ہے۔

یاد رکھیں گھر میں بنایا گیا پیاز کا تیل بازار سے ملنے والے تیل کی نسبت زیادہ موثر ہوتا ہے۔

لہسن کا تیل

معدنیات کی موجودگی

لہسن میں سیلینیم اور زنک جیسے معدنیات ہوتے ہیں جو بالوں کو مضبوط اور صحت مند رکھتے ہیں۔

ایلیسن

اس میں موجود ایلیسن خون کی گردش کو بڑھاتا ہے اور اینٹی فنگل خصوصیات رکھتا ہے، جو سر کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔

جراثیم کش خصوصیات

لہسن کے تیل میں جراثیم کش خصوصیات ہوتی ہیں، جو خشکی اور خارش جیسے مسائل کو دور رکھتی ہیں۔

نتیجہ

پیاز اور لہسن دونوں تیل بالوں کی نشوونما کے لیے فائدہ مند ہیں، لیکن لہسن کا تیل اس کی اضافی معدنیات اور جراثیم کش خصوصیات کی وجہ سے زیادہ بہتر سمجھا جاتا ہے۔ اس لیے اگر آپ کو کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو تو لہسن کا تیل بہتر آپشن ہو سکتا ہے۔

Women

lifestyle

Hair Care

Hair OIl