Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان آصف نےعہدہ چھوڑ دیا

افغانستان کیلئےپاکستانی خصوصی نمائندہ کی آسامی خالی،ذرائع
شائع 14 ستمبر 2024 08:23am

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان آصف درانی نے عہدہ چھوڑ دیا۔

انہوں نے مئی دو ہزار ئیس میں عہدہ سنبھالا تھا۔ ذرائع کے مطابق عہدہ ذاتی وجوہات کی وجہ سے چھوڑا ۔۔ پاکستان کی افغانستان کے لئے خصوصی نمائندہ کی آسامی خالی ہوگئی۔

واضح رہے کہ افغانستان کے امور کے لیے پاکستان کے سابق خصوصی نمائندے محمد صادق نے تین سال عہدے پر رہنے کے بعد گزشتہ سال اگست کے آغاز میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

آصف درانی اس سے قبل افغانستان، ایران اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں۔

مزیدپڑھیں:

سابق سفیر آصف درانی وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تعینات