Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

عام ڈگر سے ہٹ کر کی جانے والی تحقیق پر پیروڈی نوبیل انعامات

یہ انعامات IG NOBEL انعامات کہاتے ہیں اور 1991 سے دیے جارہے ہیں۔
شائع 14 ستمبر 2024 04:50am

متعدد غیر معمولی سائنسی تجربوں کو رواں برس کے اِگنوبل انعام سے نوازا گیا گیا ہے۔ ان میں کبوتروں کے ذریعے بھیجے جانے والے میزائل اور مخمور کیچووں پر کیے جانے والے تجربے نمایاں ہیں۔

واضح رہے کہ اِگنوبل انعام دراصل حقیقی نوبیل انعام کی پیروڈی ہے جسے امریکا میں فکاہیہ تحریریوں کے جریدے اینلز آف امپرابیبل ریسرچ نے 1991 میں جاری کیا تھا۔

جریدے نے رواں سال بھی دنیا بھر کے لوگوں اور تحقیقی ٹیموں کو عشروں کی محنت پر مبنی تحقیق کے حوالے سے 10 انعامات دیے ہیں۔

اس حوالے سے امریکا کے معروف ادارے میساچوسیٹس انسٹیٹیوٹ ٓف ٹیکنالوجی میں ایوارڈ دینے کی چونتیسویں تقریب منعقد ہوئی۔

اینلز آف اپمرابیبل ریسرچ کے مدیر مارک ابراہمز نے بتایا کہ رواں برس امن کا اِگنوبل انعام پیجن گائیڈیڈ میزائل یعنی کبوتروں کے ذریعے بھیجے جانے والے میزائل کے نام ہے۔

امریکی ماہرِ نفسیات اور ہارورڈ کے سابق پروفیسر بی ایف اسکنر کا ایوارڈ اُن کی بیٹی جولی اسکنر نے وصول کیا۔ 1960 کے عشرے میں جب میزائل کے لیے گائیڈنس سسٹم موجود نہیں تھا، بی ایف اسکنر نے کبوتروں سے میزائل کی راہ نمائی میں مدد لینے کی تجویز پیش کی تھی۔

کیمیا کے شعبے کا اِگنوبل انعام مخمور کیچووں کے نام رہا۔ ایمسٹرڈیم یونیورسٹی میں ماہرین نے یہ جاننے کے لیے فعال مادہ کے نام سے معروف ذرات خود کو کیسے متحرک رکھتے ہیں کیچووں کو ایتھانول پلاکر اُن کی طرزِ عمل کا مشاہدہ کیا۔ ہالینڈ کے محققین کا یہ تجربہ کامیاب رہا۔

نباتیات کا اِگنوبل انعام فیلپ یاماشیتا اور جیکب وائٹ کو دیا گیا جنہوں نے ثابت کیا ہے کہ بعض اصلی پودے اپنے گرد موجود نقلی پودوں کا روپ دھار لیا کرتے ہیں۔

طب کا اِگنوبل انعام کرسچین بوشیل، تہیمنے فدائی اور لائیون اے شینک کو یہ ثابت کرنے پر دیا گیا کہ تکلیف دہ منفی اثرات والی دوائیں ہوتی ہیں۔

IG NOBEL PRIZE

WEIRD RESEARCH

PIGEON GUIDED MISSILES

EARTH WORMS