Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت تاریخ کی بدترین آئینی ترامیم کرنے جا رہی ہے، اسد قیصر

ہم ان جعلی ترامیم اور عدلیہ پر حملے کے خلاف پارلیمان اور عوام دونوں میں بھرپور مزاحمت کریں گے، رہنما ہی ٹی آئی
شائع 13 ستمبر 2024 11:18pm

مرکزی رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا متوقع جوڈیشل پیکج پر ردعمل سامنے آگیا ۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ حکومت عدلیہ کو کنٹرول کرنے کے لیے پارلیمانی روایات کو پیروں تلے روند رہی ہے، حکومت تاریخ کی بدترین آئینی ترامیم کرنے جا رہی ہے، اور اپنے اتحادیوں سے بھی ترامیم کا مسودہ چھپا رہی ہے۔

اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمانی روایات کے مطابق ماضی میں صرف عوامی مفاد کیلئے آئین میں ترامیم کی گئی ، جعلی حکومت صرف اپنا ناجائز مینڈیٹ بچانے کے لیے پارلیمان کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے، حکومت کے پاس آئینی ترامیم کے لیے دو تہائی اکثریت نہیں ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ ہمارے ارکان کو اغوا کرکے اور دباؤ میں لا کر دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، ہم ان جعلی ترامیم اور عدلیہ پر حملے کے خلاف پارلیمان اور عوام دونوں میں بھرپور مزاحمت کریں گے ۔

Asad Qaiser

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)