Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی اسمبلی اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری

معمول کے جاری کردہ ایجنڈا میں وقفہ سوالات اور دو توجہ دلاو نوٹسز شامل ہیں
شائع 13 ستمبر 2024 09:51pm

قومی اسمبلی اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا قومی اسمبلی کا اجلاس کل تین بجے منعقد ہوگا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق جاری کردہ ایجنڈا میں آئینی ترمیم کا معاملہ شامل نہیں، آئینی ترمیم حکومت کسی بھی وقت سپلیمنٹری ایجنڈا کے ذریعہ لاسکتی ہے، اگر کل پیش نہ کی گئی تومجوزہ آئینی ترمیم اتوار کو پیش کی جاسکتی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مجوزہ آئینی ترمیم لانے کی صورت میں قواعد و ضوابط معطل کرنے کی تحریک ایوان میں پیش کرنا ہوگی، سپلیمنٹری ایجنڈا کے زریعہ قانون سازی یا آئین سازی نیا یا انوکھا عمل نہیں ہے، معمول کے جاری کردہ ایجنڈا میں وقفہ سوالات اور دو توجہ دلاو نوٹسز شامل ہیں۔

ہفتہ کو عام حالات میں بہت کم ایوان کا اجلاس بلایا جاتا ہے، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ کی تحریک بھی ایجنڈا پر موجود چلی آرہی۔ نکتہ اعتراض کے علاوہ ممبرز رول 18 کے تحت کوئی بھی معاملہ اٹھا سکیں گے۔

National Assembly