Aaj News

بدھ, ستمبر 18, 2024  
13 Rabi ul Awal 1446  

ایشین ہاکی چیمپئنزٹرافی کا سب سے بڑا ٹاکرا کل ہوگا

روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے، دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔
شائع 13 ستمبر 2024 08:50pm

ایشین ہاکی چیمپئنزٹرافی کا سب سے بڑا ٹاکرا کل ہوگا۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں چین کے موکی اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گی۔

دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ پوائنٹس ٹیبل پر چار فتوحات کے ساتھ بھارت کا پہلا اور پاکستان کا دوسرا نمبر ہے۔ دونوں ٹیمیں مضبوط ہیں اور شائقین کو توقع ہے کہ ایک اچھا ٹاکرا دیکھنے کو ملے گا۔

ایشین ہاکی چیمپین شپ میں بھارت کو ہرانا پاکستان کے لیے یوں اہم ہے کہ اِس صورت میں وہ نہ صرف فائنل میں پہنچے گا بلکہ اُس کا مورال بھی غیر معمولی حد تک بلند ہوچکا ہوگا۔

بھارتی ٹیم کی کارکردگی اس ٹورنامنٹ میں بہت اچھی رہی ہے۔ اُس سے جیتنا پاکستان کے لیے کسی بھی طور آسان نہ ہوگا۔ تمام کھلاڑیوں کو بہت محنت کرنا ہوگی۔

ملائیشیا اور جنوبی کوریا سے پاکستان کا میچ برابر رہا تھا جبکہ جاپان کو پاکستان نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی تھی۔

asian hockey champions trophy

BIGGEST CLASH TOMORROW

PAKISTAN TO FACE INDIA