Aaj News

بدھ, ستمبر 18, 2024  
13 Rabi ul Awal 1446  

چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کسی ایک کا فیصلہ نہیں ہو سکتا، بلاول

نیشنل سیکیورٹی ایشو کو خطرہ ہے یہ پہلی بار ہے اس پے بھی سیاست کھیلی جا رہی ہے، چیئرمین پی پی پی
شائع 13 ستمبر 2024 07:46pm

چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع پر بلاول بھٹو کا موقف بھی سامنے آگیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کیسی ایک کا فیصلہ نہیں ہو سکتا۔ یہ خصوصی کمیٹی میں تہہ ہو گا کہ اس پرکیا کرنا ہے ، جب تک کوئی اتفاق نہیں ہوتا اس طر ح کی ترامیم لانا مشکل ہوتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اگر کوئی اس طرح کی ترامیم کرانے میں کامیاب ہوا ہے تو وہ ذوالفقار بھٹو تھا،اس وقت پاکستان کا کوئی ادارہ اپنا کام نہیں کر رہا جو اس کو کرنا چاہتے۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی ایشو کو خطرہ ہے یہ پہلی بار ہے اس پے بھی سیاست کھیلی جا رہی ہے ،اگر ہم نے واقعی کرپشن کا مقابلہ کرنا ہے سیاسی انتقام نہیں، تو نیب ریفارمز ضروری ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارے کسی بھی ادارے کا نظام اچھا نہیں چل رہا، عدالت کو دیکھیں تو بھٹو شہید کو اب انصاف ملا ہے، جہاں بھٹو کی تیسری نسل کو انصاف کے لیے انتظار کرنا پڑا وہاں عام آدمی کو انصاف ملنے کی کیا امید ہو سکتی ہے۔

Bilawal Bhutto Zardari

Chief Justice of Pakistan

Pakistan People's Party (PPP)