Aaj News

بدھ, ستمبر 18, 2024  
13 Rabi ul Awal 1446  

سولر پینل کی قیمتوں میں پھر کمی، 5 سے 15 کلو واٹ کی نئی قیمتیں کیا ہیں

5 سے 15 کلو واٹ تک کے سسٹمز کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے
شائع 13 ستمبر 2024 07:31pm

ملک بھرمیں سولر پینل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں ہے جس کے بعد 5 سے 15 کلو واٹ تک کے سسٹمز کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 5 کلو واٹ کے سولر سسٹم کی مارکیٹ قیمت اب 650,000 روپے ہے جبکہ 7 کلو واٹ کے سسٹم کی قیمت 725,000 روپے ہے۔ 10 کلو واٹ سیٹ اپ کی لاگت گھٹ کر 950,000 روپے رہ گئی ہے، اور 12 کلو واٹ کا سسٹم اب 10 لاکھ 11 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔

یہ قیمتیں آن گرڈ سسٹمز کی ہیں۔ وہ لوگ جو ہائبرڈ سسٹمز کا انتخاب کرتے ہیں انہیں بیٹریوں کی اضافی لاگت برداشت کرنی ہوگی۔

توقع ہے کہ سولر پینل کی قیمتوں میں کمی سے مزید گھرانوں اور کاروباروں کو قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب ملے گی، بجلی کی لاگت کو کم کرنے اور روایتی بجلی پر انحصار کرنے میں مدد ملے گی۔

solar panel

solar energy

SOLAR PENALS