ممتا بینرجی آزادی کا اعلان کردیں، بنگلا دیشی جہادی لیڈر کا مشورہ
حال ہی میں جیل سے رہائی پانے والے بنگلا دیش کے اسلام نواز لیڈر جسیم الدین رحمانی ہافی نے بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیرِ اعلیٰ ممتا بینرجی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مودی سرکار سے چھٹکارے کے لیے آزادی کا اعلان کردیں۔ بنگلا دیش کے عوام اُن کا بھرپور ساتھ دیں گے۔
ایک انٹرویو میں جسیم الدین رحمانی نے کہا کہ بھارت کسی بھی حال میں بنگلا دیش کو تر نوالہ نہ سمجھے۔ بنگلا دیش نہ تو سِکم ہے اور نہ ہی بھوٹان۔ یہ اٹھارہ کروڑ مسلمانوں کا ملک ہے۔
جسیم الدین رحمانی نے بھارتی قیادت کو خبردار کیا کہ وہ بنگلا دیش کو ہڑپ کرنے کا خیال دل سے نکال دے۔
ایک سوال پر انصاراللہ بنگلہ ٹیم کے سربراہ نے کہا کہ اگر بھارت نے بنگلا دیش کو اپنا بغل بچہ بنانے کی کوشش کی تو وہ چین کا سہارا لے کر بھارت کو ناکوں چنے چبوا سکتا ہے۔
جسیم الدین نے کہا کہ تقریباً 20 میل کی جو چھوٹی سی راہداری شمال مشرقی بھارت کی ریاستوں کو باقی بھارت سے جوڑتی ہے اُسے چین کی مدد سے بند کیا جاسکتا ہے۔
ایسی صورت میں شمال مشرقی بھارت کے کروڑوں باشندوں کا اپنے ملک کے باقی حصوں سے رابطہ کٹ جائے گا اور یہ بھارتی قیادت کے لیے بڑی خطرناک صورتِ حال ہوگی۔
Comments are closed on this story.