Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

متنازعہ پوسٹ: عمران خان شامل تفتیش نہ ہوئے، مقدمہ درج کر لیا گیا

سائبر کرائم وِنگ ٹیم عمران خان سے تحقیقات کرنے کے لیے اڈیالہ جیل میں موجود تھی، ذرائع
شائع 13 ستمبر 2024 11:11pm

متنازعہ پوسٹ کے معاملےایف ائی اے ٹیم کی تحقیقات عمران کان سے پوچھ گچھ کے لئے اڈیالہ جیل میں موجود تھی۔

ذرائع کے مطابق سائبر کرائم کی چار رکنی ٹیم آج شام 7 بج کر 45 منٹ پر اڈیالہ جیل پوچھ گچھ کے لیے پہنچی تھی، تحقیقاتی ٹیم نے ڈپٹی سپریڈینڈنٹ کے ذریعے عمران خان کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا۔ لیکن عمران خان نے وکلاء سے مشاورت کا بہانہ بنا کر بانی پی ٹی آئی نے تفتیش میں شامل ہونے سے انکار کر دیا۔

ایف ائی اے ٹیم نے ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے بغاوت پر اکسانے کے الزام میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق 4 رکنی تفتیشی ٹیم ہفتے کی صبح دوبارہ تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل جائے گی، تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے بغاوت کے پیغامات اور انہیں آگے پھیلانے میں ملوث ساتھیوں کے حوالے سے پوچھ گچھ بھی کرے گی۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے، سائبر کرائم ونگ، اسلام آباد کے سینئر افسران کی سربراہی میں چار افراد پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی گئی تھی

واضح رہے کہ انتہائی متنازع پوسٹ عمران خان کے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے شیئر کیے گئے تھے ۔

imran khan

CYBERCRIMES