آرمی چیف کا اورکزئی ضلع کا دورہ، آپریشن میں حصہ لینے والے جوانوں سے ملاقات کی
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء اور غازیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا دہشت گردی کے گٹھ جوڑ کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا قوم کی عظیم قربانیوں کی بدولت ملک میں امن قائم ہوا ہے ،اس امن کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا،،شہدا کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو اور مضبوط بناتی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اورکزئی ضلع کا دورہ کیا اور وادی تیراہ میں انسداد دہشت گردیآپریشن میں حصہ لینے والے جوانوں سے ملاقات کی ۔ آرمی چیف کو مجموعی سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف کو ضم شدہ اضلاع میں استحکام کے لیے کیے گئے اقدامات سے اگاہ کیا گیا، چیف آف اسٹاف نے اس موقع پر افسروں اور جوانوں سے ملاقات بھی کی اور جوانوں کے حوصلو اور تیاریوں کو سراہا ، اپنے خطاب میں آرمی چیف نے کہا دہشت گردی کے گٹھ جوڑ کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا ،غیر قانونی سرگرمیوں کا مکمل طور پر ختم کیا جائے گا،،قوم کی عظیم قربانیوں کی بدولت امن قائم ہوا ہے ۔
آرمی چیف نے خیبر پختون خوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کو بھی سراہتے ہوئے کہا پاک فوج خیبر پختون خواہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھرپور اعانت فراہم کرتی رہے گی، پاک فوج خیبر پختون خواہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ضم شدہ اضلاع میں فرض کی ادائیگی کے لیے مدد فراہم کرے گی۔
چیف آف آرمی سٹاف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا ، سیکیورٹی فورسز کی مدد کے حوالے سے مقامی آبادی کے کردار کو بھی سراہا ، ورکزئی آمد پر کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا استقبال کیا ۔
آرمی چیف نے اورکزئی میں یادگار شہداء پر پھول رکھے ۔
Comments are closed on this story.