Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام، ایمبولینس پھنس گئیں

کئی افراد موٹرسائیکلیں لیاری ایکسپریس وے پر لے آئے
اپ ڈیٹ 13 ستمبر 2024 08:56pm

کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جا م کے سبب شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے۔

گرومندرسے لسبیلہ، گولیمار کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بحال ہو گئی۔

شارع فیصل، ناتھاخان پل پرتعمیراتی کام کی وجہ سےٹریفک کی روانی تاحال متاثر ہے جبکہ نیوایم اے جناح روڈ سے یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک سست روی کا شکار ہے۔

اطلاعات کے مطابق کئی جگہوں پر ایمبولینس بھی ٹریفک میں پھنس گئیں ہیں بدترین ٹریفک جام میں پیدل چلنے والوں کا گزرنا بھی محال ہو گیا ہے ۔

شہر کے مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جا م کے سبب کئی افراد موٹرسائیکلیں لیاری ایکسپریس وے پر لے آئے ہیں۔

Karachi Police

Traffic Police

Traffic Plan