Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’حکومت اور اپوزیشن کو الگ الگ سیٹیں دی جائیں‘ شبلی فراز کا چئیرمین سینٹ کو خط

سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت کے ممبران کو ایوان میں پچھلی نشتیں دی گئی، شبلی فراز
شائع 13 ستمبر 2024 05:28pm

اپوزیشن لیڈرشبلی فراز نے سینیٹ میں اپوزیشن کی نشستوں پرحکومتی ممبران کی موجودگی پراعتراض اٹھا دیا ۔

پوزیشن لیڈر نے چئیرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو خط لکھ دیا ۔

سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن ارکان کا احتجاج، شبلی فراز اور پلوشہ خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن بنچزسےحکومتی جماعتوں کے ممبران کو ہٹائیں، سینیٹ حکومت اوراپوزیشن کوالگ الگ سیٹیں دی جائیں۔

انھوں نے کہا کہ آئین میں حکومت اور اپوزیشن کردار بالکل واضع لکھا گیا، سینیٹ میں موجودہ سیٹنگ ارینج منٹ میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان کو اکٹھے الاٹ کی گئیں، اپوزیشن ارکان کو علیحدہ نشستیں الاٹ کی جائیں۔

انھوں نے کہا کہ سینیٹ میں پی ٹی آئی سب سے بڑی جماعت ہے، اور بڑی جماعت کےممبران کو ایوان میں پچھلی نشتیں دی گئی۔

shibli faraz

senate

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)