Aaj News

بدھ, ستمبر 18, 2024  
13 Rabi ul Awal 1446  

ایشیا کراٹے چیمپئن شپ، پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا

چیمپئن شپ میں میزبان ایران اور پاکستان سمیت 11 ممالک کے کھلاڑیوں نے شرکت کی
شائع 13 ستمبر 2024 04:34pm

پاکستان کے زین الدین ترین نے چوتھی ایشیا آئی کے ڈی کراٹے چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے زین الدین نے ایران کے شہر اصفہان میں انڈرایٹین کیٹیگری کے فائنل میں ایرنی کھلاڑی کو ہرادیا۔

زین الدین ترین نےانفرادی کومیتے ایونٹ میں مائنس 50 کے جی ویٹ کیٹیگری میں براؤنز میڈل بھی حاصل کیا۔

اولمپکس 2024 میں شامل 7 ایتھلیٹ جو اپنے حسن کے سبب مشہور ہو رہی ہیں

پاکستان شکست کے باوجود ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

چوتھی ایشیا آئی کے ڈی کراٹے چیمپئن شپ میں 11 ایشیائی ممالک شریک تھے جب کہ مقابلوں میں 80 بین الاقوامی، ایشیائی اور قومی ریفری ججز بھی شامل تھے۔ جن میں پاکستان، عراق، تاجکستان، افغانستان، نیپال، عمان، سری لنکا، ترکمانستان، کویت، انڈونیشیا اور میزبان ملک ایران شامل تھے۔

sports