Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: شادی کی تقریب میں نشے میں دھت پولیس اہلکارکی فائرنگ، نوجوان جاں بحق

پولیس اہلکار کاشف کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا تاہم گرفتاری عمل میں نہیں آئی سکی، پولیس
شائع 13 ستمبر 2024 04:24pm

کراچی میں گزشتہ رات شادی کی تقریب میں نشے میں دھت پولیس اہلکارکی فائرنگ سےنوجوان ارسلان کےجاں بحق ہو گیا ۔

افسوس ناک واقعہ گزشتہ رات اورنگی ٹاؤن اقبال مارکیٹ کت قریب پیش آیا ۔ مقتول اپنے دوست کے ساتھ مشترکہ دوست کی شادی میں شرکت کے لیے گیا تھا ، شادی کی تقریب میں پاکستان بازار تھانے کا اہلکار کاشف بھی آیا ہوا تھا۔

نشے میں دھت شخص کی سابق صدر کی لاش چرانے کی کوشش

اہلکارکاشف نشے میں تھا جس نے اپنے پستول سے اندھا دھندہوائی فائرنگ کی، اہلکار کی فائرنگ سے ارسلان نامی جاں بحق ہو گیا ۔ ہونے والئےنوجوان ارسلان کی عمر 22 سال تھی۔

پولیس کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کاخول تحویل میں لے لیا، ضابطے کی کارروائی کے بعد کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی۔

کراچی کی پولیس نشے میں گاڑی چلانے لگی، پولیس اہلکار نے وین پل سے دے ماری

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیاتھا جس کی تلاش جاری ہے۔ اہلکارکاشف کےگھرپربھی چھاپہ مارا گیاتاہم گرفتاری عمل میں نہیں آئی سکی، تاہم ملزم کی گرفتاری کے لئے پاکستان بازار تھانے رابطہ کیا جاچکاہے جبکہ شادی کی تقریب سے متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

karachi

Karachi Police