Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چار پیاری بیٹیوں کے باپ: عدنان شاہ ٹیپو کا جذباتی انٹرویو

چوتھی بیٹی کی پیدائش پرلوگوں نے کس طرح اظہار کیا؟
شائع 13 ستمبر 2024 04:26pm

عدنان شاہ ٹیپو ایک مشہور پاکستانی فنکار ہیں جنہوں نے خود کو چیلنجنگ کرداروں کے ذریعے خود کوایک عظیم اداکار کے طور پرمنوایا ہے۔ وہ اپنے منفی کرداروں کی وجہ سے مشہور ہیں۔

عدنان نے اپنے اداکاری کیریئر کا آغاز اظفر علی کے مشہور سیٹ کوم ’سب سیٹ ہے‘ سے کیا تھا۔ مداح ’من جوگی‘ میں ان کی اداکاری کو پسند کر رہے ہیں۔ ٹیپو حقیقی زندگی میں شادی شدہ ہیں اور ان کی چار پیاری بیٹیاں ہیں۔

فواد خان کا جانشین؟ سہیل سمیر کا اپنی صلاحیتوں کا ’انکشاف‘

حال ہی میں عدنان شاہ ٹیپو نے ایک مارننگ شو میں شرکت کی، شو میں عدنان شاہ ٹیپو نے بیٹے کی پیدائش کے سماجی دباؤ کے باوجود چار پیاری بیٹیوں کے باپ کی حیثیت سے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جب وہ اپنی چوتھی بیٹی کے والد بنے تو لوگوں نے کس طرح اپنے غم کا اظہار کیا۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے عدنان شاہ ٹیپو کا کہنا تھا کہ، جب میرے گھر چوتھی بیٹی کی پیدائش ہوئی تو ہمارے گھر والوں میں سے کسی نے کہا کہ ’اوہ آپ دوبارہ بیٹی کے باپ بن گئے‘، مجھے اس پر غصہ آیا، میں نے اسے کہا کہ،آپ کو کیا مسئلہ ہے اور کیا آپ مجھے مبارکباد دے رہے ہیں یا میرے ساتھ اپنے غم کا اظہار کر رہے ہیں؟ میں نے صرف انہیں شٹ اپ کال دی اور ان سے بات نہیں کی۔

مجھے پیاری بیٹیوں کا باپ بن کر خوشی ہے۔ اب مجھے ببیٹے کی کوئی خواہش نہیں ہے، میرے ذہن میں کبھی بیٹا نہیں آیا، میں اپنی بیٹیوں کے بچوں کے ساتھ کھیلنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

Celebrities

entertainment

lifestyle