Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فواد خان کا جانشین؟ سہیل سمیر کا اپنی صلاحیتوں کا ’انکشاف‘

انہیں بہت سارے والد کے کردار ادا کرنے پر مجبور کیا گیا
شائع 13 ستمبر 2024 03:44pm

سہیل سمیر گذشتہ دو دہائیوں سے انڈسٹری میں بحیثیت ماڈل اور اداکار کام کر رہے ہیں۔انہوں نے تقریبا ہر قسم کے کیریکٹر کئے ہیں اور وہ کئی ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں۔ سہیل بہت باصلاحیت ہیں اور حال ہی میں جب انہوں نے اقرا عزیز اور یمنا زیدی جیسے ستاروں کے والد کا کردار ادا کیا تو انہیں بہت سارے والد کے کردار ادا کرنے پر مجبور کیا گیا۔

سہیل سمیر نے ملیحہ رحمن کے شو میں بطور مہمان شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے اپنے کیریئر اور ذاتی فلسفے کے بارے میں دلچسپ باتیں کیں۔ سہیل نے بتایا کہ وہ ہمیشہ عاجز رہے ہیں اور کبھی بھی خود کو بڑا سمجھنے کی غلطی نہیں کی۔

سہیل نے ایک دلچسپ حقیقت بھی شیئر کی۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے ان سے کہا تھا کہ وہ فواد خان کی جگہ لے سکتے ہیں۔ مگر سہیل نے ان تبصروں پر توجہ نہ دی اور صرف محنت کی۔

اب وہ فواد خان کے ساتھ ”شندور“ نامی پروجیکٹ میں کام کر رہے ہیں، جو ابھی ریلیز نہیں ہوا ہے۔ جس میں وہ فواد کےبھائی کا کردار ادا کریں گے۔

سہیل نے یہ بھی کہا کہ فواد خان بہت عاجز مزاج انسان ہیں، کبھی اسٹارڈم ان کے سر پر نہیں چڑھی اور جب میں نے انہیں دیکھا تو شکر ادا کیا کہ میں بھی اتنا ہی عاجز مزاج ہوں۔

Celebrities

entertainment

lifestyle