Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئمہ بیگ کی فیشن برانڈ کے مالک کیساتھ ڈیٹنگ کی خبریں زیر گردش

فیشن برانڈ کےمالک زین احمد کے ساتھ چند تصایر شیئرکردیں
شائع 13 ستمبر 2024 02:53pm

پاکستان میوزک انڈسٹری کی مشہور گلو کارہ آئمہ بیگ اور فیشن برانڈ کے مالک زین احمد کے درمیان ڈیٹنگ کی خبریں زور پکڑنے لگی ہیں۔

آئمہ بیگ گذشتہ کچھ عرصے سے مختلف حوالوں سےخبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ پہلے ان کی اداکار شہباز شگری سے منگنی ٹوٹنے کی خبر پھر معروف گلوکار ساحرعلی بگاکے درمیان لفظی تکراراور حالیہ بولڈ لباس اور اس کی تصاویر کی وجہ سے وہ کافی تنازعات کا شکاررہی ہیں۔

اب آئمہ بیگ اور زین احمد کی حالیہ تصاویر سے وہ ایک بار پھر خبروں میں ان ہوگئی ہیں اور مداحوں کی قیاس آرائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہو گیا ہے۔

حال ہی میں آئمہ بیگ نے اپنے سوشل آفیشل انسٹاگرام ہینڈل سے فیشن برانڈ ’راستہ‘ کے مالک زین احمد کے ساتھ چند تصایر شیئر کی تھیں۔ جس کے بعد سے مداحوں میں انہیں لے کر تجسس پیدا ہوگیا ہے۔

آئمہ بیگ اور زین احمدکو کئی مقامات پر ایک دوسے کے ساتھ گھومتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے اور یہی نہیں آئمہ بیگ نے زین احمد کی پوسٹس پر محبت بھرے کمنٹس بھی بھیجے ہیں ۔ جس کی وجہ سے مداحوں کی جاب سے یہ اندازہ لگایا جارہاہے کہ یہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ ڈیٹنگ کررہے ہیں۔

تاہنم دونوں کی جانب سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

Celebrities

Pakistani Singer

entertainment

lifestyle