Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیجروال کیخلاف شراب پالیسی کیس، بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے بی جے پی کو زور دار جھٹکا

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے شراب پالیسی میں مبینہ کرپشن کے الزام میں نئی دہلی کے وزیراعلی کو گرفتار کیا تھا
شائع 13 ستمبر 2024 02:40pm

بھارت کی سپریم کورٹ نے ’شراب پالیسی‘ کے مقدمے میں نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجروال کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کا تحقیقاتی ادارہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اروند کیجروال کے خلاف ’شراب پالیسی‘ سے متعلق الزامات کی تحقیقات کررہے جس کی وجہ سے دارالحکومت میں شراب کی فروخت پر حکومت کا کنٹرول ختم ہوگیا تھا اور شراب کی فروخت کا معاملہ نجی خوردہ فروشوں کے ہاتھوں میں آگیا تھا۔ بی جے پی نے الزام عائد کیا تھا کہ اروند کیجروال نے نجی خوردہ فروشوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے ایسا کیا۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے اسی سلسلے میں رواں برس مارچ میں اروند کیجروال کو گرفتار کیا تھا اور جون کے مہینے میں انڈیا کے مرکزی تحقیقاتی ادارے (سی بی آئی) نے انھیں دوبارہ گرفتار کر لیا۔

اسی وجہ سے جب جولائی میں سپریم کورٹ نے اس معاملے میں انھیں ضمانت دی تو وہ رہا نہیں ہو سکے تھے تاہم اب سپریم کورٹ نے اروند کیجروال کی ضمانت دس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔

بھارتی وزیر اعلیٰ جیل سے بیٹھ کر حکومت چلائیں گے

دلی حکومت کی وزیر آتشی نے اروند کیجروال کی ضمانت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’سچ کو مشکل میں تو ڈالا جا سکتا ہے لیکن شکست نہیں دی جا سکتی۔‘

india