Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کشمور میں چار سالہ بچی کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق

کھلے گٹر انتظامیہ کی غفلت کا نتیجہ ہیں، شہری
شائع 13 ستمبر 2024 02:17pm
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کندھ کوٹ کے علاقے کشمور کے عیدگاہ محلے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں چار سالہ بچی کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگئی۔

حادثہ کے بعد علاقے کے شہریوں کو غم و غصے میں مبتلا ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کشمور زاہد حسین میتلو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری کارروائی کا حکم دیا ہے۔

جج کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ کشمور کے ایس ایچ او اور ٹاؤن آفیسر کو 14 ستمبر 2024 کو عدالت میں رپورٹ سمیت پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کھلے گٹر انتظامیہ کی غفلت کا نتیجہ ہیں، جو انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ اس افسوسناک حادثے نے علاقے کے عوام کو سوالات اٹھانے پر مجبور کر دیا ہے کہ کب تک یہ لاپرواہی مزید جانیں لے گی۔

واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے کے لیے قانونی کارروائی جاری ہے۔

پاکستان