Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فلموں میں اکھاڑ پچھاڑ کرنے والے امیتابھ بچن کس کیڑے سے ڈرتے ہیں؟

امیتابھ بچن ان دنوں کوئزشو' کون بنے گا کروڑ پتی سیزن16' کی میزبانی کررہےہیں
شائع 13 ستمبر 2024 01:48pm

بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن نےکوئزشو میں انکشاف کیا کہ وہ لال بیگوں سے ڈرتے ہیں۔

امیتابھ بچن ان دنوں کوئزشو’ کون بنے گا کروڑ پتی سیزن16’ کی میزبانی کررہےہیں۔ شومیں وہ اپنی زندگی کے مختلف واقعات اور تجربات شیئر کر کے ناظرین کو محظوظ کرتے رہتے ہیں.

ایسا ہی ایک واقعے کا انہوں نے اپنے پروگرام میں ذکر کیا۔ شو میں انہوں نے ایک کنٹیسٹنٹ سے مکڑی کی ٹانگوں کے بارے میں بات کی تو مدمقابل نے کہا کہ مکڑی کی ہی نہیں بلکہ لال بیگ کی ٹانگوں کی گنتی بھی مشکل ہے۔

لال بیگ کے ذکر پر بگ بی نے انکشاف کیا کہ میں لال بیگ سے بہت ڈرتا ہوں ، کیونکہ کچھ بھی کرلو وہ مرتےہی نہیں ہیں۔ انہوں نے ایک تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے لال بیگ کو مارنے کے کئی حربے استعمال کیے ہیں۔ ایک مرتبہ میں نے ایک بوتل لی اور اسمیں کیڑے ماردوا ڈال دی اور بڑی مشکل سے ایک لال بیگ کو پکڑ کر اس کے اندر ڈالنے میں کامیاب ہوگیا۔

اس واقعے کو سن کر شو میں بیٹھے ہوئے لوگؤنے محظوظ ہو کر تالیاں بجا نا شروع کر دیں تو امیتابھ بچن نے انہیں روکتے ہوئے کہا کہ کہانی یہیں پر ختم نہیں ہوئی جب میں نے ایک ہفتے بعد بوتل کا منہ کھولا تو وہ کاکروچ بوتل میں سے زندہ باہر نکل گیا۔

Celebrities

Bollywood

Amitabh Bachchan

entertainment

lifestyle