Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وہاج علی اور مایا علی کے ڈرامے ’سن میرے دل‘ کا ٹیزر جاری

اس سے قبل انہوں نے مشہور ڈرامہ 'جو بچھڑگئے' میں ایک ساتھ کام کیا تھا
شائع 13 ستمبر 2024 02:13pm

مایا علی اور وہاج علی پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے وہ نوجون مشہور اور سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار ہیں، جو کسی بھی پروجیکٹ کو کامیاب بنانے کےضامن سمجھے جاتے ہیں۔

اس سے قبل انہوں نے سقوط ڈھاکہ کے دور کے بارے میں مشہور ڈرامہ ’جو بچھڑگئے‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

مداحوں نے اس رومانوی جوڑی کو بے حد پسند کیا تھا کو ان کی کیمسٹری بہت پسند آئی تھی اور وہ انہیں ایک بار پھر کسی ڈرامے میں دیکھنے کے منتظر تھے۔ اب ان کی یہ خواہش جیو ٹی وی کی نئی ڈرامہ سیریل ”سن میرے دل“ میں پوری ہو رہی ہے۔

مائرہ خان کی پرانی تصاویر دیکھ کر آپ پہچان نہیں پائیں گے

ڈرامہ سیریل ”سن میرے دل“ کی شاندار مرکزی کاسٹ میں مایا علی اور وہاج علی کے علاوہ امر خان، حرا مانی، اسامہ خان، صبا حمید، شاہ ویر کادوانی شامل ہیں۔

ڈرامہ سیریل ’سن میرے دل‘ کی کہانی پاکستان کے معروف مصنف خلیل الرحمان قمرکی تحریرکردہ ہے اور اس کی ہدایتکاری حسیب حسن نے کی ہے۔ ڈرامہ سیریل کو سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ پروڈکشنز کے بینر تلے بنے والی اس ڈرامہ سیریل کو عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی نے پروڈیوس کیا ہے۔

جیو ٹی وی نے ڈرامہ سیریل سن میرے دل کا فرسٹ لک/ٹیزر جاری کردیا ہےڈرامے میں مایا علی صدف کا کردار ادا کررہی ہیں جبکہ وہاج علی بلال عبداللہ کا کردار نبھا رہے ہیں۔

ڈرامہ کے خوبصورت ٹیزر میں صدف کے مایوں اور شادی کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔

Celebrities

entertainment

lifestyle

pakistaniDrama