ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 32 کروڑ ڈالر کا قرض منظور کرلیا
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی، رقم خیبرپختونخوا میں سڑکوں کی بحالی کے لیے استعمال ہوگی، مںصوبہ دیہی آبادیوں کو ملانے ٹرانسپورٹ لاگت میں کمی اور سیاحت کے فروغ میں موثرثابت ہوگا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 320 ملین ڈالر قرض کی منظوری سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا، جس کے مطابق رقم سے خیرپختونخوا میں 900 کلومیٹرکی سڑکیں دیہاتی علاقوں میں بنائی جائیں گی، ان علاقوں کو سیلاب سے تحفظ دیا جائے گا، منصوبہ تعلیمی اداروں، اسپتالوں اورمارکیٹ تک رسائی کیلئے سودمند ہوگا۔
منصوبے کی کامیابی سے خیبرپختونخوا میں ٹرانسپورٹ کاسٹ میں کمی اورمعاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا کی ترقی سے ملک کے دیگرحصوں کو بھی فائدہ پہنچے گا، منصوبے کے ذریعے فائننشل اور ٹیکنیکل معاونت بھی فراہم کی جائے گی، ٹھیکہ سسٹم میں بہتری لا کر روڈ مینٹیننس اورٹورازم کی صورتحال بہتر بنائی جائے گی۔
Comments are closed on this story.