Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

امریکی کمپنی کے سی ای او کو ’سیڑھی‘ بنا کر اونچا عہدہ لینے والی بھارتی خاتون فارغ

خاتون کے ساتھ کمپنی کے سی ای او کو بھی ہٹا دیا گیا، غیر ملکی رپورٹ
شائع 13 ستمبر 2024 12:05pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

امریکی ریلوے ٹرانسپورٹ کمپنی کے سی ای او کا نبنیتا ناگ نامی بھارتی خاتون وکیل کے ساتھ تعلق قائم کرنے پر نوکری سے فارغ کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی نژاد برطانوی خاتون کمپنی کے سی ای او کے ساتھ تعلقات میں ملوث پائی گئیں جس کے بعد انہیں نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق نبنیتا ناگ نے 2020 میں کمپنی کی مرکزی وکیل کے طور پر نورفولک سدرن میں فرائض انجام دینا شروع کیے تھے۔ انہیں 2022 میں اور پھر 2023 میں ایک سینئر قائدانہ کردار پر ترقی دی گئی جس کے بعد وہ قانونی اور کارپوریٹ امور کی انچارج اور اعلیٰ ترین ایگزیکٹوز میں سے ایک بن گئیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ نبنیتا ناگ کو اٹلانٹا کے نارفولک سدرن میں چیف لیگل آفیسر کے عہدے سے برطرف کیا گیا، اسی دن سی کمپنی کے ای او ایلن شا بھی نوکری سے فارغ کر دیے گئے۔

کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ سابق سی ای او ایلن شا کو کمپنی کی کارکردگی یا مالی مسائل کی وجہ سے نہیں بلکہ ان کے خاتون کے ساتھ تعلقات کی بنا کر کمپنی سے فارغ کیا گیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سی ای او ایلن شا کے حوالے سے تحقیقات چند ماہ بعد شروع ہوئی جب انہوں نے انکورا ہولڈنگز نامی سرمایہ کاروں کے ایک گروپ کے ساتھ ایک مشکل ٹاسک جیتا جو کمپنی میں تبدیلیاں کرنا چاہتے تھے۔ اس لڑائی کے نتیجے میں، کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں تین نئے اراکین شامل کیے گئے۔

ایلن شا کے بعد کمپنی کے چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) مارک جارج کو ترقی دے کر ریل روڈ کمپنی کا سربراہ بنا دیا گیا۔

CEO

Relationship

Norfolk Southern Corporation

fires