Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کاروبار کیلئے والد سے ادھار کی رقم آن لائن گیمنگ میں ہارنے کے بعد بیٹے کا انتہائی قدم

بیٹے کے اقدام نے لوگوں کو دہلا کر رکھ دیا
شائع 13 ستمبر 2024 09:49am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

انٹرنیٹ کا استعمال اور آن لائن گیمنگ کا رجحان دنیا بھر میں تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ نوجوان نسل گیم کھیلنے کی لت سے بری طرح متاثر ہے تو دوسری طرف انٹرنیٹ بھی ہر وقت ہی استعمال کیا جارہا ہوتا ہے۔

مگر یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ آن لائن گیمنگ اور انٹرنیٹ کا استعمال جرام کے لیے اور جوا، سٹے بازی کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔

جیسا کہ حال ہی میں ایک واقعہ بھارتی پنجاب میں پیش آیا جب ایک شخص نے آن لائن گیمنگ میں لاکھوں روپے ہارنے کے بعد اپنے لکھبیر سنگھ (والد) کو قتل کر دیا اور پولیس تفتیش کے دوران والد کی موت کی جھوٹی کہانی بنا دی کہ انہیں ڈاکوؤں نے قتل کیا۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ پیارجیت سنگھ نامی شخص نے آن لائن گیمنگ میں 25 لاکھ کی رقم سے محرومی کے بعد اپنے والد کو چاقو کے وار کر کے قتل کیا۔

پولیس کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ چھ ستمبر کو پیارجیت سنگھ اپنے والد کو ایک کار میں علاج کے لیے چندی گڑھ لے جا رہے تھے اور اسی دوران انھوں نے مرہ کلاں گاؤں کے قریب اپنے والد کو چاقو کے وار کر کے قتل کیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس تشار گپتا کے مطابق ملزم کو ابتدا میں شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا۔

ملزم نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا کہ چار سے پانچ ڈاکوؤں نے اس کی گاڑی کو گھیر لیا تھا اور اسی دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے ان کے والد کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق والد کو مارنے کے بعد بیٹے نے گاڑی میں توڑ پھوڑ بھی کی تاکہ قتل کا الزام اس پر نہ آسکے۔

پولیس نے بتایا کہ پیارجیت سنگھ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے اپنے والد کو کسی ہر طریقے سے گمراہ کیا تاکہ انہیں اس بات کا علم نہ ہو کہ اس نے پیسے جوئے پر لگائے۔ والد کے بار بار رقم کا پوچھنے پر اس نے والد کو قتل کردیا۔

آخر کار انھوں نے اپنے والد کو بتایا کہ انھوں نے یہ رقم چندی گڑھ کے ایک کاروبار میں لگائی ہے۔ لیکن پھر بھی والد ان سے اس رقم کا حساب مانگتے رہے۔ جس کے بعد اس نے والد کی قتل کی منصوبہ بندی کی اور انہیں موت کی نیند سلا دیا۔

online gaming

INDIAN PUNJAB

son kills father