Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خود کشی سے قبل ملائکہ اروڑہ کے والد نے آخری کال کے بعد کیا کیا؟

انیل مہتا نے مبینہ طور پر اپنے فلیٹ سے چھلانگ لگا کرخود کوشی کرلی تھی
شائع 13 ستمبر 2024 09:58am

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہوراداکارہ، ماڈل اور ڈانسر ملائکہ اروڑہ کے والد انیل مہتا نے خودکشی سے قبل اپنی بیٹیوں کو آخری کال کی تھی۔

مائکہ اروڑہ کے والد انیل مہتا نے بدھ کے روز مبینہ طور پر باندرہ میں واقع عمارت ’عائشہ منور‘ کی چھٹی منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیاتھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ان کے سر پر چوٹیں آئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعرات کو پولیس نے ملائکہ اروڑہ، ان کی بہن امریتا اروڑہ اور ان کی والدہ کے بیانات ریکارڈ کیے۔

ملائکہ کے باپ نے خودکشی سے قبل بیٹی کو فون کرکے کیا بات کہی؟ اہلخانہ کا بیان

رپورٹ کے مطابق ملائیکہ اور امریتا نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کے والد نے انہیں فون کیا تھا اور کہا تھا کہ ’میں بیمار اور تھکا ہوا ہوں‘۔

ذرائع نے بتایا کہ اس کال کے بعد جب گھر والوں نے انہیں سمجھانے کی کوشش کی تو انیل مہتانے اپنا فون بند کر دیا تھا۔

پولیس اب ان کے ڈاکٹر اور خاندان کے دیگر افراد کا بیان ریکارڈ کرے گی۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle