Aaj News

جمعرات, جنوری 02, 2025  
02 Rajab 1446  

کچن کی جالی دار کھڑکی سے ڈھیٹ چکنائی کو صاف کرنے کے آسان طریقے

خواتین کے لیے باورچی خانے کی ان میش ونڈو کو صاف کرنا تقریبا ناممکن نظر آتا ہے
اپ ڈیٹ 13 ستمبر 2024 10:05am

اکثر باورچی خانی کی کھڑکیوں پر تیل کی چکنائی جمع ہو جاتی ہے۔ ان کھڑکیوں پر اگر جالی ہوتو پھراس کی صفائی اور زیادہ مشکل ہو جاتی ہے۔ آج کے ہمارے کچھ آسان گھریلو ٹوٹکے ان کی صفائی منٹوں میں کرسکتی ہے، جس سے آپ کی کچن کی جالیدار کھڑکی بالکل نئی جیسی ہوجائے گی۔

اگر بات کی جائے کچن کی صفائی کی توکچن ایریا کی صفائی جتنی ضروری ہیے اتنی ہی مشکل ہے۔ کیونکہ گھر کے دیگر حصوں میں صرف دھول اور مٹی جمع ہوتی ہے ، جسے تھوری سی محنت سے صاف کیا جا سکتا ہے۔ مگر کچن کو دیکھا جائے تو وہاں دھول اور مٹی کے ساتھ ساتھ تیل، چکنائی اور مسالوں کے بھی دھبے ہوتے ہیں ، جو مٹی اور دھول کے ساتھ مل کر اسے چپچپا اور چکنا کر دیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے یہ بہت گندی دکھائی دینے لگتی ہے۔

چاکلیٹ کے وجود کو خطرہ لاحق، مصنوعی حل تیار کرلیا گیا

خواتین کے لیے باورچی خانے کی ان میش ونڈو کو صاف کرنا تقریبا ناممکن نظر آتا ہے۔ ان کی صفائی کے کچھ آسان طریقے خواتین کی مدد کرکےانہیں نئے جیسا بنا سکتے ہیں۔

بیکنگ سوڈا

آپ کو یہ سن کر حیرت ہوگی کہ بیکنگ سوڈا سے تیل کی چپچپاہٹ بھی دور کی جا سکتی ہے ، جی ہاں ایسا ممکن ہے، بیکنگ سوڈا کو کچن میش ونڈو میں پھنسی چکنائی کو صاف کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

دوکپ پانی میں دو چمچ بیکنگ سوڈا کے ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ اب اسے اسپرے بوتل میں ڈال کر کچن کی گندی کھڑکیوں اور جالیوں پر اس سے اسپرے کریں۔ اور اسے تقریبا دس منٹ تک اسے اسی طرح رہنے دیں۔ دس منٹ بعد کھڑکیوں کو سینڈ پیپر یا اسکرب سےا چھی طرح رگڑ رگڑ کر صاف کر لیں اور پھر پانی سے دھو لیں۔ اس طرح کھڑکی پر جمے تیل کے داغ اچھی طرح صاف ہوجائیں گے۔

سرکہ

سرکہ کی مدد سے بھی کچن کی کھڑکیوں اور شیشوں کو اچھی طرح صاف کیاجا سکتا ہے۔ گرل پر لگی چکنائی کو صاف کرنے کے لیے سب سے پہلے دو کپ پانی میں ایک کپ سرکہ ملا لیں اور اب اس لیکویڈ کو ایک اسپرے بوتل میں بھر کر کھڑکیوں اور اس کی گرل ر اچھی طرح اسپرے کریں اور اسے کھ دیر کے لیے اسی طرح رہنے دیں اور پھر اسکربر سے گرل کو صاف کر لیں، تیل اور مسالوں سے جمی چکنائی باآسانی ختم ہوجائے گی۔ بہتر نتائج کے لیے آپ سرکہ میں لیموں کا رس اور بیکنگ سوڈا بھی ملا سکتی ہیں۔

کارن اسٹارچ

کچن کی کھڑکیوں کوچمکانے اور چکناہٹ کو دور کرنے لیے کارن اسٹارچ سے بھی مدد لی جا سکتی ہے۔ تھوڑے سے پانی میں تین سے چار چمچ کارن اسٹارکے ڈال کر ایک اچھا سا پیسٹ بنا لیں۔ اب ایک ٹوتھ برش کی مدد سے اس پیسٹ کی ایک ہی تہہ برابر برابرکچن کی میش ونڈو پر پھیلا دیں۔اور اسے خشک ہونے دیں اور پھر جالی کو ایک خشک اور نرم سوتی کپڑے سے رگڑ کر صاف کر لیں اور پھرگرم پانی سے دھولیں تو کھڑکی چمکنے لگے گی۔

ہائیڈروجن پر آکسائیڈ

ہائیڈروجن پر آکسائیڈ کو کچن کی کھڑکی گندی جالیوں اور ان پر جمی چکنائی کو صاف کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ایک لٹر پانی میں ایک چمچ ہائیڈروجن پر آکسائیڈ اور دوچمچ بیکنگ سوڈا ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ اب اس مکسچر کو تقریبا دس منٹ کے لیے چھوڑ دیں ، دس منٹ بعد اس اسپرے کو ایک اسپرے بوتل میں میں بھر کر کھڑکی کے چاروں کونوں پرچھڑکاو کر دیں۔ اب صفائی کرنے والے برش کی مددسے کھڑ کی کو رگڑ کر صاف کر لیں۔ اس ترکیب سے کھڑکی سے نہ صرف چکنائی اور تیل کے دھبےدور ہو جائیں گے ، بلکہ اس پر لگا زنگ بھی صاف ہو جائے گا۔

Women

lifestyle

kitchen hacks

cleaning