Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسرائیلی فوج نے پاسداران انقلاب کے اڈے میں گھس کر متعدد ایرانی گرفتار کرلیے

ہیلی کاپٹرز کے ذریعے کمانڈوز المصیاف شہر میں اتارے گئے، کارروائی میں اہم دستاویزات بھی تحویل میں لی گئیں۔
شائع 13 ستمبر 2024 12:01am

شام کی حدود میں داخل ہوکر اسرائیلی فوج نے پاس دارانِ انقلاب کے ایک اڈے سے متعدد ایرانیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

صہیونی فوج نے شام کے شہر المصیاف میں کمانڈر ایکشن کیا جس کے دوران متعدد شامی اور ایرانی فوجی ہلاک ہوگئے۔

اس کمانڈو ایکشن کے لیے ہیلی کاپٹرز کی مدد سے اسرائیلی فوجیوں کا ایک دستہ پاس دارانِ انقلاب کے اڈے کے نزدیک اتارا گیا۔ اس موقع پر اسرائیلی فوجیوں نے کئی اہم دستاویزات اور دیگر اشیا بھی تحویل میں لیں۔

معلوم ہوا ہے کہ تین یا چار ایرانیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اسرائیلی کے عبرانی زبان کے چینل ٹی وی 14 نے بتایا ہے کہ پاس دارانِ انقلاب کے جس اڈے کو نشانہ بنایا گیا وہاں ایران کے ہائی ٹیک شعبے کے فوجی بھی موجود تھے۔ مصیاف میں کی گئی اس کارروائی میں 43 افراد زخمی ہوئے جن میں سے چند ایک کی حالت نازک ہے۔

اسرائیلی ذرائع کا دعوٰی ہے کہ گرفتار کیے گئے ایرانیوں سے اہم معلومات حاصل ہوسکتی ہیں۔ ایرانی حکومت یا فوج نے اس حوالے سے کوئی باضابطہ وضاحتی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

شامی اپوزیشن کے ٹی وی نے بتایا کہ اسرائیلی ہیلی کاپٹرز نے لینڈنگ نہیں کی بلکہ اسرائیلی فوجی رسوں کی مدد سے زمین پر اترے اور کارروائی کے بعد اِسی طور واپس چلے گئے۔

ISRAELI COMMANDO ACTION

FOUR IRANI CAPTURED

ATTACK ON BASE

MASYAAF