Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں چپ تعزیے کا پہلا ماتمی جلوس نشتر پارک سے برآمد

جلوس کیلئے مختلف سڑکوں کو بند کردیا، ایم اے جناح روڈ پر بدترین ٹریفک جام
شائع 13 ستمبر 2024 08:25am

کراچی میں چپ تعزیے کا پہلا ماتمی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگیا، جلوس ایم اے جناح روڈ، کیپری، صدر دواخانہ سے ہوتا ہوا نورباغ مسافر خانہ موسیٰ لین پر اختتام پذیر ہوگا۔

ٹریفک کو گرو مندر چوک سے جلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی، چپ تعزیے کا دوسرا جلوس دوپہر ایک بجے رضویہ سوسائٹی سے برآمد ہوکر شاہ نجف امام بارگاہ مارٹن روڈ پر ختم ہوگا۔

دوسری جانب لاہور سمیت ملک بھر میں چپ تعزیہ کے جلوس آج برآمد ہوں گے۔

ادھر کراچی میں چپ تعزیہ کے جلوس کے ٹریفک کے انتظامات مکمل کر لئے گئے، 13ستمبرکو چپ تعزیہ کےجلوس کا ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا۔

چپ تعزیہ کے جلوس کے لیے نشتر پارک، شاہ خراساں، ایم اے جناح روڈ، صدر دواخانہ، حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ روڈ لنک راستے بند کردیے گئے۔

اس کے علاوہ تبت چوک، ایم اے جناح روڈ، بمبئی بازارعام ٹریفک کے لیے بند ہیں جبکہ حسن اسکوائر سے پیپلز چورنگی جانے والے متبادل راستے اختیار کرسکتے ہیں۔

شہری کشمیر روڈ، شاہراہ قائدین اورجیل فلائی اوور سے جاسکتے ہیں جبکہ ناظم آباد سے لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ جانب گارڈن اپنی منزل پرجاسکتے ہیں۔

لیاقت آباد سے 3 ہٹی سےلسبیلہ چوک اور سینٹرل جیل مارٹن روڈ جاسکیں گے، نمائش جانے والے سوسائٹی لائٹ سگنل سے کشمیرروڈ سےجاسکتے ہیں، گرومندر سے بہاردریار جنگ روڈ اور سولجر بازارعام ٹریفک کھلے ہیں۔

ادھر پولیس نے کئی سڑکوں کو بند کردیا جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ایم اے جناح روڈ بند ہونے سے بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔

karachi

Karachi Police

Traffic Plan