جو بائیڈن نے ٹرمپ کی ٹوپی پہن لی، مخالف پارٹی کے سپورٹر سے دلچسپ مکالمہ
امریکا کے صدر جوزف بائیڈن نے نائن الیون کے 23 سال مکمل ہونے پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے منسوب ٹوپی پہن لی اور ایک سپورٹ سے دلچسپ مکالمہ کیا۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب میں ٹرمپ، نائب صدر کملا ہیرس اور دونوں بڑی جماعتوں کے نائب صدر کے منصب کے امیداروں ٹم والز اور جے ڈی وینس نے بھی شرکت کی۔
نائن الیون کی یادگاری تقریب پنسلوانیا میں ہوئی۔ اس تقریب میں اُن فائر فائٹرز نے بھی شرکت کی جنہوں نے 23 سال قبل نیو یارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے کے موقع پر خدمات انجام دی تھیں۔
ایک ویڈیو میں صدر بائیڈن ایک فائر فائٹر کو امریکی صدر کی مہر لگی ہوئی کیپ دے رہے ہیں۔ فائر فائٹر جو بائیڈن سے آٹو گراف کی فرمائش کرتا ہے۔
ابھی صدر بائیڈن مارکر تلاش کررہے ہوتے ہیں کہ فائر فائٹر ہلکے پھلکے انداز سے پوچھتا ہے آپ کو اپنا نام یاد ہے۔ اس پر صدر جواب دیتے ہیں میں بوڑھا ہوگیا ہوں، مجھے اپنا نام یاد نہیں۔
فائر فائٹر کہتا ہے مجھے ٹرمپ کیپ چاہیے۔ وہ اپنی کیپ صدر کو دیتے ہوئے پوچھتا ہے آپ کو میرا آٹو گراف چاہیے۔ اس پر صدر نفی میں جواب دیتے ہیں۔ پھر لوگوں کی فرمائش پر وہ ٹرمپ کیپ پہن لیتے ہیں۔
امریکی ایوانِ صدر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر بائیڈن نے اپنی حریف جماعت کے صدارتی امیدوار کی کیپ پہن کر نائن الیون کے حوالے سے قوم کو اتحاد و یگانگت کا پیغام دیا۔
Comments are closed on this story.