Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی رقم میں اضافے کا اعلان

روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی کے مالیاتی بجٹ میں اضافے پر وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا
شائع 12 ستمبر 2024 07:04pm

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے لفالت پروگرام کے تحت ملنے والی رقم میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

جمعرات کو گلگت میں بی آئی ایس پی کے زونل آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے روبینہ خالد نے بتایا کہ اس سال کے آخر تک بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والے خاندانوں کی تعداد 10 ملین تک پہنچ جائے گی۔

انہوں نے بی آئی ایس پی کے مالیاتی بجٹ میں اضافے پر وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا جس کے نتیجے میں بے نظیر کفالت کی سہ ماہی قسط جنوری 2025 سے 10,500 روپے سے بڑھا کر 13,500 روپے کردی جائے گی۔

سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ ملک بھر میں ڈائنامک رجسٹریشن سینٹرز کے ذریعے مستحق خاندانوں کی رجسٹریشن جاری ہے۔ مزید برآں، اہل خاندانوں کے سماجی و اقتصادی حالات کا جائزہ لینے کے لیے پہلے سے رجسٹرڈ گھرانوں کی دوبارہ تصدیق کا عمل جاری ہے۔

bisp

Rubina Khalid