Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

12 ربیع الاوّل عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان

تمام تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے، نوٹیفکیشن
شائع 12 ستمبر 2024 06:37pm

سندھ حکومت نے 12 ربیع الاوّل عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 17 ستمبر بروز منگل 12 ربیع الاوّل کو صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ اس موقع پر صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

اس سے قبل پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت بھی 17 ستمبر 12 ربیع الاول کو عام تعطیل کا اعلان کرچکی ہے۔

eid milad un nabi

12 Rabi ul Awwal